الہ آباد میں آج ایک مقامی عدالت نے کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی کے خلاف بغاوت کا مقدمہ قبول کرلیا، جو جواہر لال نہرو یونیورسٹی (جے این یو) میں ملک مخالف عناصر کی حمایت میں بیان دینے اور یونیورسٹی کیمپس میں طلبہ کے پروگرام میں شریک ہونے کے لئے دائر کیا گیا ہے۔
دریں اثناء، لکھنؤ کی ایک
مقامی عدالت نے جے این یو معاملے میں ملک دشمن عناصر کی مبینہ حمایت کے الزام میں مسٹر راہل گاندھی اور مسٹر اروند کیجریوال کے خلاف دائر مقدمہ میں 27 فروری تک پولس کی رپورٹ طلب کی ہے۔
ایڈیشنل سیشن جوڈیشل مجسٹریٹ سنیل کمار کی عدالت نے بغاوت کے مقدمے کی سماعت کرنے کا فیصلہ کیا، جس کی سماعت آئندہ یکم مارچ کو ہوگی۔